i پاکستان

11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے 8کمیٹیاں قائم ،مختلف امور پر ورکنگ گروپس بھی تشکیلتازترین

December 16, 2025

گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے حکومت نے 8 اہم کمیٹیاں قائم کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں کو 11 ویں این ایف سی ایوارڈ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور وفاقی حکومت نے 8 کمیٹیاں قائم کرنے کے ساتھ مختلف امور پر ورکنگ گروپس تشکیل بھی دے دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی دائرہ اختیار کے اخراجات پر سفارشاتکیلئے ایک ورکنگ گروپس تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی پنجاب کے وزیر خزانہ کریں گے جب کہ مرکز اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے تناسب پر تشکیل دئیے گئے ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ بلوچستان کے سپرد کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے قومی قرضوں کی ساخت اور استعمال پر بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے

جب کہ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بہتر بنانے کے لئے ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی پر بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی سندھ کے وزیر خزانہ کریں گے۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قابل تقسیم پول ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جب کہ سابق فاٹا کے انضمام اور این ایف سی شیئر پر بھی ساتواں ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے۔گیارھویں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوا تھا، جس میں وفاق اور صوبوں نے مختلف ورکنگ گروپس کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ ورکنگ گروپس اپنے دائرہ اختیار میں امور پر سفارشات تیار کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی سے متعلق دوسرا اجلاس آئندہ ماہ جنوری کے وسط تک متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی