ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے مالی سال20224-25 میں 21 ارب 34 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کے ساتھ تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے بتایا ہے کہ ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس کلیکشن کا نیا ریکارڈ بنا دیا، محکمے نے مالی سال 2024-25 میں 21 ارب 34 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے۔بلال اعظم نے بتایا کہ ایکسائز اسلام آباد نے ٹیکس وصولی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑئیے، گزشتہ سال کل ٹیکس وصولی 17 ارب 23 کروڑ روپے تھی، گزشتہ سال کی نسبت 4 ارب 11 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع کیا۔ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ چیف کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا کی پالیسیوں اور ڈی سی عرفان میمن کی سرپرستی کے سبب ممکن ہوا، گزشتہ پانچ سالوں میں ٹیکس کلیکشن میں کئی سو گنا اضافہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمے نے گاڑیوں کی گھر گھر جا کر رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی اور دیگر جدید سہولیات کے سبب ریکارڈ کلیکشن کی، دارالحکومت کی شاہراں، پارکوں اور مارکیٹوں تک ایکسائز کی جدید سروسز کی فراہمی کے سبب ریکارڈ ریونیو جمع ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی