وفاقی وزیر قیصر شیخ نے کہا ہے کہ 78 سالہ تاریخ میں مجھے بتایا جائے کہ کس صوبے نے براہ راست کسی منصوبے میں کوئی کامیابی حاصل کی ہو، صوبوںکے لوکل معاملات پر ہم مداخلت نہیں کر رہے، مائنز اینڈ منرلز بل انہی کے مفاد کے لیے ہے ، میں نہیں سمجھتا کہ یہ بل مسترد ہوگا کیوں کہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ دنیا میں ایک ڈیڑھ ماہ میں 15 سے 20 فیصد پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں، ہماری پیٹرولیم لیوی کی 70 روپے تک گنجائش تھی ۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہم نے سب صوبوں کو ایک ساتھ وعدہ کیا ہوا ہے کہ ترقی کرنی ہے، بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے اور ذخائر سے مالا مال ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ 15 ارب دن میں 100 ارب روپے کا فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔قیصر شیخ نے کہا کہ کے پی کے کی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی بھرپوراکثریت ہے، کابینہ نے مائنز اینڈ منرلز بل کو منظور کیا ہے اس پر بحث ہو رہی ہے، میں پورٹ آف انویسٹمنٹ کا وزیر ہوں
ہمیں انٹرنیشنل گارنٹی دینی ہوتی ہے اور معاہدے ملکوں کے ساتھ ہوتے ہیں، اس کا مطلب ہے، کچھ بھی نہ کیا جائے ، 78 سالہ تاریخ ہے مجھے بتایا جائے کہ کس صوبے نے براہ راست کسی منصوبے میں کوئی کامیابی حاصل کی ، صوبوںکے لوکل معاملات پر ہم مداخلت نہیں کر رہے، یہ انھیں کے مفاد کے لیے ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی تو یہ اسمبلی میں اس پر بحث ہونی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ یہ بل مسترد ہوگا کیوں کہ اور کوئی آپشن نہیں ہے، ساری چیزیں مل جل کرہی ہوتی ہیں ، ملک کو آگے بڑھانا ہے، حکومت کی صوبوں سے لازمی بات ہوئی ہوگی۔ ہر معاملے میں مشورہ یا ڈائریکشن تو ہوتی ہے، کوئی فائل تو نہیں ہے، یہ تو پراسس کا حصہ ہے۔قیصر شیخ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں اس پر بحث کے دوران کسی کے سوالات ہوں گے اس کا جواب دیا جائے گا، کوئی ایسی مثال تو دیں کہ آج تک کسی صوبے نے ڈائریکٹ کوئی بڑا انویسٹمنٹ کا پلان کر لیا ہو۔ یہ سب وفاق کے لیے بھی اتنا آسان نہیں ہوتا۔ جب تک ہم ساتھ نہیں، ریکوڈک کی مثال تو سامنے آ گئی، 50 فیصد اگر بیرک گولڈ کا حصہ ہے تو اس میں 25 فیصد بلوچستان کا حصہ رکھا گیا ہے اور باقی وفاق کا حصہ رکھا گیا ہے، تبھی یہ معاملہ آگے بڑھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی