بین الاقوامی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔ اپنی رپورٹ میں دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔جریدے کا کہنا ہے رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کیلئے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جو عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکائونٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو نے کہا کہ کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی، بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سیالکوٹ پر حملے کی یہ ویڈیو جھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیو ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی