i پاکستان

آئی ایم ایف قسط کی منظوری ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئیتازترین

December 09, 2025

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 537 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور حصص کی خریداری کا رجحان غالب نظر آیا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری ہے جو جلد پاکستان کو مل جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی