آئینی بینچ کے سربراہ کیلئے ہائیکورٹ کے سینئرجج کا انتخاب ہوگا،قائم مقام گورنرسندھ اویس قادرشاہ نے آرڈیننس جاری کردیا۔آرڈیننس کے مطابق آئینی بینچز کیلئے نامزد ججزکی تعیناتی چھ ماہ سے کم عرصے کیلئے نہیں ہوگی،کوئی قانون،قواعد ،عدالتی فیصلہ آئینی بینچ سے متصادم ہو تو آرڈیننس کو ہی فوقیت حاصل ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق کوئی جج آئینی بینچ کا حصہ بننے سے انکار کرے تو بدانتظامی کے زمرے میں شمار ہوگا۔یہ آرڈیننس آئینی بینچ کے اختیارات اور تقرری کے عمل کو واضح کرنے اور اس کی قانونی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی