محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلا م آباد اور اس کے گرد و نواح میں منگل کو درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے گا، کے پی کے جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہواں کی توقع ہے، اور درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہے گا۔پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں، درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں شدید گرمی، بعد از دوپہر تیز ہوائیں، درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری زائد رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں گرم و خشک موسم، جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں، درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری زائد، کشمیر اور جی بی میں خشک موسم، شام و رات جزوی ابر آلود ہونے کا امکان ہے، کشمیر اور جی بی میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری زائد رہنے کی پیش گوئی ہے ادھر کراچی میں بھی موسم کچھ گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔موسمیات کے مطابق دن میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، تیز دھوپ کے ساتھ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، مغربی سمت سے 9 سے 12 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی