i پاکستان

آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیتازترین

May 12, 2025

محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ خطہ پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہوائوں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے۔ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے دیر، کوہستان، سوات، کوٹلی، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں مطلع ابر آلود اور سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہو سکی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم مرطوب موسم کے باعث شہریوں کو زیادہ گرمی کا احساس ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہکم سے کم درجہ حرارت 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مرطوب موسم کے پیش نظر زیادہ پانی استعمال کریں، دھوپ سے بچا کریں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی