i پاکستان

آج خواتین بے خوف ہو کر زیور پہن کر بازار جا سکتی ہیں، ایڈیشنل آئی جی سہیل چھٹہتازترین

July 29, 2025

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کے ایڈیشنل آئی جی سہیل چھٹہ نے صوبے میں جرائم کو قابو کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خواتین بے خوف ہو کر زیور پہن کر بازار جا سکتی ہیں۔ گزشتہ رات پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں سی سی ڈی افسران کا ایک 7 گھنٹے طویل تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ محکمے کی محنت سے پنجاب میں جرائم کی شرح واضح طور پر کم ہو گئی ہے۔سہیل چٹھہ نے کہا پنجاب میں ڈالہ کلچر کے خاتمے کا کریڈٹ سی سی ڈی کو جاتا ہے، محکمے نے عوام کو قاتلوں، ڈاکوں اور اغوا کاروں کے خوف سے نکالا، آج خواتین بے خوف ہو کر زیور پہن کر بازار جا سکتی ہیں، اور محکمے کے خوف سے غنڈے قرآن پر ہاتھ رکھ کر جرائم چھوڑ رہے ہیں۔اے آئی جی کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی میں خود احتسابی کا مضبوط نظام موجود ہے، اور محکمے میں کرپشن ناقابل معافی جرم ہے، کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جب کہ اچھی کارکردگی پر افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔انھوں نے کہا اللہ نے سی سی ڈی کو 2 ماہ میں شان دار کامیابی سے نوازا، افسران، جوانوں کی محنت سے عوام میں پہلی بار احساس تحفظ پیدا ہوا، عوام کی محبت نے محکمے پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے، ہر افسر اور جوان محکمے کی عزت کا محافظ ہے، اس لیے کہ زیادہ اختیارات کے ساتھ زیادہ ذمہ داریاں بھی آتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی