لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس( اے ایس ایف) بحرین جانے والی پرواز کے مسافر کے بیگ سے 1.6 کلوگرام آئس برآمد کرلی ۔ ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ اسکریننگ کے دوران گلابی ٹرالی بیگ مشکوک لگنے پر تلاشی لی گئی، منشیات کو بیگ کے اندر مہارت سے چھپایا گیا تھا۔اے ایس ایف ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد کیس اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی