i پاکستان

عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، اعظم سواتیتازترین

May 15, 2025

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔ ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جب کہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔ پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ اپنے لیڈر کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔قبل ازیں اعظم سواتی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ کے بعد کیس نمٹا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی