چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گو ہر نے کہاہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن شاید ان کے پاس جو چابی سے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا ہے، انھوں نے انصاف کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا شاید عمران خان کے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ان کی آخری امید ہے، وہ انصاف کے طلب گار ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں اور شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی