وزیرِاعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو عمران خان نے خود حل کرنا ہے، اس حوالے میرے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے راستے میں دو بڑی رکاوٹیں موجود ہیں، پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر قانون فعال ہو جائے تو خان صاحب فوری رہا ہو سکتے ہیں، دوسری رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری مسئلہ ہے جو خان صاحب نے خود حل کرنا ہے، اس معاملے میں ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔علی امین گنڈا پورکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، ہم اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک اپنا مقصد حاصل نہیں کر لیتے جدوجہد جاری رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی