i پاکستان

عوام کو ایک اور دھچکا، پٹرولیم لیوی میں 8.2 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیاتازترین

April 16, 2025

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم لیوی بڑھا دی۔صدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس جاری کرتے ہی عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا ۔ پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کا اطلاق ہوگیا، حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی تھی، تاہم نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی، وفاقی حکومت نیپیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے سے زیادہ لیوی لگانیکے لیے قانون تبدیل کر دیا۔

صرف ایک ماہ کے دوران پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 18 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، ایک ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 17 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی، اس سے پہلے وفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے تک فی لیٹر لیوی لگانے کا اختیار تھا۔مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل آئل اور ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ(ایچ او بی سی) پر بھی پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 7 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی18 روپے95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی 15 روپے37 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ایچ او بی سی پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد ایچ او بی سی پر پٹرولیم لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کردی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی