i پاکستان

عوام صدر زرداری کے استعفے سے متعلق غلط خبروں سے ہوشیار رہیں، ندیم افضل چنتازترین

July 09, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ندیم افضل چن نے واضح کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی افواہیں جمہوری اداروں کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، وہ ہمیشہ جمہوریت کیلیے ثابت قدم رہے ہیں۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عوام ان کے استعفے سے متعلق غلط خبروں سے ہوشیار رہیں، پیپلز پارٹی قوم کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے انتھک محنت کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اصولوں پر قائم رہے، پاکستان کی خاطر انہوں نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی