سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سور الصف کی تلاوت کی اور بھارت کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔اس سورہ (آیت) 4 میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ"ِان اللہ یحِب الذِین یقاتِلون فِی سبِیلِہِ صفا نہم بنیان مرصوص" ترجمہ:-"بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔"آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص" کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔"بنیان مرصوص" کا مطلب سیسہ پلائی آہنی دیوار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب میں تاریخ لکھ دی، اب دہلی کے دہلنے کی باری ہے۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر وار کیا،پاکستان نے دن کی روشنی میں اس کا غرور جلا کر راکھ کر دیا،آپریشن بنیان مرصوص صرف جواب نہیں، مکمل فیصلہ تھا۔بھارت نے نور خان، شورکوٹ اور مرید ایئربیس پر بزدلانہ حملے سے جنگ کی شروعات کی، مگر پاکستان نے جس انداز میں جواب دیا، وہ دشمن کے لیے ایک بھیانک خواب بن گیا۔پاک افواج نے فورا آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا، ایک ایسا طوفانی حملہ جس نے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی تنصیبات پر کاری ضرب نے ان کا غرور زمین بوس کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی