بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کو بھی نشانہ بنایا۔بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا، یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ دونوں اپنی سرزمین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے ردعمل میں آج صبح بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا ہے۔آپریشن کے دوران پاکستان کے بے گناہ شہریوں کیخلاف استعمال ہونے والی بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی