i پاکستان

پاکستان میں امریکی اور برطانوی سفارتخا نے کے عملے اور شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایتتازترین

May 10, 2025

امریکہ اور برطانیہ نے پاکستان میں موجود اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جار ی کی ہیں۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے حالیہ حملوں کے تناظر میں کیا گیا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا امریکی شہری بھارت اور پاکستان کی سرحد کے قریب اور لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا سفر نہ کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی امریکی شہری تصادم والے علاقے میں موجود ہے تو وہ وہاں سے فوری طور پر نکلنے کی کوشش کرے،امریکی شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور ٹریول ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے بیان میں واضح کیا ہے کہ برطانوی شہری پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر سے 5 کلومیٹر اور لائن آف کنٹرول ((یل او سی) سے 10 کلومیٹر کے اندر ہرگز سفر نہ کریں۔برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہدایت میں شہریوں کو مزید تاکید کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوامی اجتماعات میں شریک نہ ہوں، اور مقامی حکام اور سفارتی مشن سے رابطے میں رہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی