i پاکستان

آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا تھا: گورنر پنجابتازترین

July 29, 2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا تھا ۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے پیچھے چین کی سپورٹ تھی کیونکہ زرداری نے چین کے 13,14دورے کیے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا تھا ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قراردیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زرداری کے خلاف بات کرنے والے پہلے ضرور تحقیق کرلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی