i پاکستان

آذربائیجان کے ساتھ قریبی تعلقات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، علیم خانتازترین

July 16, 2025

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے نائب وزیر معیشت صمد بشرلی کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر صمد بشرلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باکو اور اسلام آباد کے درمیان رابطوں کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کو دو طرفہ تجارت بڑھانی ہے، پاکستان 25 کروڑ آبادی کی بڑی مارکیٹ ہے، جہاں کاروبار کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ قریبی تعلقات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور تجارتی روابط سے دو طرفہ قربت مزید بڑھے گی۔ وفاقی وزیر نے حالیہ پاک بھارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، آذربائیجان کے لوگ ہمارے دل کے قریب ہیں اور پاکستان سے محبت پر پوری ان کی قوم شکر گزار ہے۔اس موقع پر آذری ڈپٹی وزیر صمد بشرلی نے بھی پاکستان کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور سرمایہ کاری و تجارت کو مزید فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی