i پاکستان

آزاد کشمیر، 24 گھنٹوں میں تیندوے کا دوسرا حملہ، نوجوان زخمیتازترین

July 28, 2025

آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیان بالا میں تیندوے نے ایک بار پھر حملہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق ہٹیاں بالا آزاد کشمیر کے گاوں نلئی میں تیندوے نے حملہ کرکے ایک 17 سالہ نوجوان کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران ضلع ہٹیاں بالا میں تیندوے کی جانب سے کیا گیا دوسرا حملہ ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی اسی علاقے میں ایک تیندوا گھر کے صحن سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا اور کچھ گھنٹوں بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی