i پاکستان

آزادی مارچ کیس، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو مقدمے سے بری کردیا گیاتازترین

July 10, 2025

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آزادی مارچ کیس سے بری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنمائو ں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا جب کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی