i پاکستان

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہمارا حق ہے، رانا ثنا اللہتازترین

November 29, 2025

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہمارا حق ہے تاہم پاکستان کا افغانستان پر کسی قسم کی جنگ مسلط کرنے کا ارادہ نہیں ہے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی کی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک بار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے دوسری بار بھی کریں گے تو واضح بتائیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر ہم جواب دیں گے، دہشت گردی ہورہی ہے اس کا مطلب ہے ان کی محفوظ پناہ گاہیں وہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ دہشت گردی کرتے ہیں اس دوران بھی اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں ہوتے ہیں، دہشت گردوں کا تعین ہورہا ہے کہاں سے اور کون کون کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ درست ہے کوئی کہے جیل کا گھیرا ئو کرنا ہے تو اسے روکنا پولیس، رینجرز کا کام ہے، احتجاج کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی کو روکتے ہیں تو جیل انتظامیہ سے تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے لئے یہ قانون کے مطابق عمل کریں اور جیل انتظامیہ بھی کرے گی، کیا پنجاب حکومت ان کو کہتی ہے ملاقات کے بعد گھنٹے گھنٹے کی پریس کانفرنس کرکے تماشا لگائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کیا پنجاب حکومت نے عمران خان کو کہا تھا جیل سے بیٹھ کر تحریک چلائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی