وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر) فری سینی ویراتنے کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں پاکستان۔سری لنکا دیرینہ دوستی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع نے کثیرالجہتی تعاون کے ذریعے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، خواجہ محمد آصف نے سری لنکا کو خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم ملک قرار دیا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستان کی بروقت انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا، سری لنکن ہائی کمشنر نے انسداد دہشت گردی میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی