i پاکستان

اغوا اور جبری شادی،سندھ ہائیکورٹ لڑکی کو والدین کے حوالے کرنیکا حکمتازترین

August 23, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے نیو کراچی سے کم عمر لڑکی کے اغوا اور جبری شادی سے متعلق بازیابی کی درخواست پر تفتیشی افسر کو لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے لڑکی کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست پر سماعت کے دوران شیلٹر ہوم حکام نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا۔ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم رفاقت مجھے ڈرا دھمکا کر سیالکوٹ لے کر گیا تھا، ملزم رفاقت نے زبردستی مجھ سے شادی کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے لڑکی کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیا جبکہ لڑکی کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نیو کراچی سے گزشتہ برس 13 سالہ لڑکی کو محلہ دار رفاقت نے اغوا کرکے سیالکوٹ لے جا کر جبری شادی کی۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی