i پاکستان

ایف آئی اے، انٹرپول کی مشترکہ کارروائی؛ قتل کا ملزم عراق سے گرفتارتازترین

August 01, 2025

ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے نتیجے میں اس کی حوالگی ممکن ہو سکی۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے تحت مطلوب ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے اس کامیاب کارروائی کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ موثر تعاون کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی