ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 شہریوں کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ملزم صدام علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر کے ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق صدام علی 2019 میں عید کے موقع پر 9 افراد کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ قتل کے مقدمے کی دفعات کے تحت اس کے خلاف تھانہ صدر جلالپور پیر والا میں مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطے کے ذریعے ملزم کی حوالگی ممکن ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات پنجاب پولیس کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی