i پاکستان

ایف بی آر کا کسٹمز آکشن ماڈیول میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشافتازترین

September 04, 2025

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز آکشن ماڈیول میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق آکشن ماڈیول اگست 2021 میں نیلام شدہ گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز (ایم آر ایز) آن لائن تفصیلات کی تصدیق کرنے کیلئے متعارف کرایا گیا تھا۔وفاقی بورڈ آف ریونیو کے مطابق جولائی 2025 میں تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ 1,909 گاڑیوں میں سے 103 کو جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں شامل کیا گیا۔ان میں سے 43 اسمگل شدہ گاڑیاں موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کے ریکارڈ میں پہلے ہی رجسٹرڈ تھیں، جس سے انہیں قانونی حیثیت دینے کی کوشش کی گئی۔ایف بی آر کے ڈیجیٹل آڈٹ نے مشکوک یوزر آئی ڈیز کا سراغ لگایا اور 9 جولائی کو ایک ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔تحقیقات کے مطابق یہ فراڈ معاملہ کار ڈیلرز اور بعض اہلکاروں پر مشتمل ایک منظم کرمنل نیٹ ورک کا حصہ ہے، معاملے کی سنگینی کے باعث ایف بی آر نے ایف آئی اے، کسٹمز اور حساس اداروں کے اعلی افسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی