i پاکستان

ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں، آبائی علاقوں میں سپرد خاک،فصا سوگوار، سیکیورٹی کے سخت انتظاماتتازترین

April 17, 2025

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں قتل کیے گئے8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں جہاں انہیں ۔تفصیل کے مطابق رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے ان 8 میتیوں کو ایران سے اسلام آباد اور پھر بہاولپور پہنچایاگیا جہاں سے ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں ان میتوں کو روانہ کر دیا گیا۔ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ مرنے والوں کے پیاروں نے میتیں دیکھ کر علاقے میں کہرام برپا کر دیا، مقتولین کے گھروں پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، اہلخانہ غم سے نڈھال تھے۔

تمام میتوں کو آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں مقامی افراد سمیت سرکاری و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلی انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ واضح رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں مسلح افراد نے ورک شاپ میں پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔جاں بحق ہونے والے 7 پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف سے ہے جبکہ ایک پاکستانی کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔دہشت گردی کا شکار بننے والے افراد موٹر مکینک تھے اور یہ ایران کے صوبے سیستان کی ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔ پاکستانی سفیر نے بتایا تھاکہ جاں بحق افراد میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اورمحمد خالد شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی