i پاکستان

تکنیکی و آپریشنل وجوہات پر کراچی ایئر پورٹ پر اڑانوں کا نظام متاثر، 6 پروازیں منسوختازترین

January 01, 2026

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا جس سے 6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی، ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، 605،کراچی سے مسقط، سلام ایئر کی پرواز او وی 516 بھی منسوخ کر دی گئی۔ دوسری طرف کراچی سے لاہور ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141،145،کراچی سے اسلام آباد ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123منسوخ کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی