ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا رواں ہفتے پاکستان کا متوقعہ دورہ موخر کردیا گیا، دفتر خارجہ اور ایرانی حکام نئی تاریخ کے تعین کیلئے رابطے میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا رواں ہفتے پاکستان کا دورہ شیڈول تھا، تاہم اب یہ دورہ مخر کردیا گیا ہے۔دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورے کی نئی تاریخوں پر بات چیت جاری ہے، دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ اس معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی