i پاکستان

ایس ایچ او بڈھ بیر نے ایف سی آر کا قانون نافذ کررکھا ہے، جسے چاہے گھر سے اٹھالیا جاتا ہے، شاندانہ گلزار کا الزامتازترین

July 15, 2025

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے الزام لگا یا ہے کہ ایس ایچ او نے بڈھ بیر میں ایف سی آر کا قانون نافذ کررکھا ہے۔ایک بیان میں شاندانہ گلزار نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جسے چاہے گھر سے اٹھا لیا جاتا ہے اور غائب کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نے بڈھ بیر میں ایف سی آر کا قانون نافذ کررکھا ہے، علاقے میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا ۔دوسری جانب شاندانہ گلزار کے الزام پر آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او کو ایس ایچ او بڈھ بیر کے خلاف انکوائری کی ہدایت جاری کردی اور 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دریں اثنا رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ گیلپ سروے والا ن لیگ کا ٹکٹ ہولڈرہے، اب جھوٹی باتوں کا چورن نہیں بکے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا

نومئی کے شواہد دیئے جائیں اور سیاسی قیدیوں کورہا کیا جائے، کون لوگ ہیں جو جیل جا کر بانی کی منتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کی بات نہیں مان رہا اسی لیے انہیں سہولیات نہیں دی جا رہیں، یہ مسلسل بانی کو ڈیل کی آفر کر رہے ہیں، وہ کہتے ہیں ڈیل نہیں مذاکرات کروں گا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں پارٹی کی ہیڈ ہیں،پارلیمانی پارٹی کی نہیں، علی امین گنڈا پورکی بات کی سب نے تائید کی تھی، جب تک بانی کوعلی امین گنڈا پورپراعتماد ہے وہ وزیراعلی رہیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ وہی گیلپ پاکستان والا جو ن لیگ کا ٹکٹ ہولڈر ہے، جھوٹی باتوں کا چورن پہلے بکتا تھا اب نہیں بکے گا، گیلپ پاکستان والا ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، پاکستان کی عوام بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی