لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر معاونت کے لیے طلب کرلیا۔ جسٹس شکیل احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست آئندہ سماعت پر دستیاب بینچ کے روبرو پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی، درخواست پر آئندہ سماعت 30 اگست کو ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی