i پاکستان

امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی، امریکہتازترین

May 16, 2025

امریکہ نے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی۔یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی پر خوشی ہے، دونوں ملکوں کی براہ راست بات چیت چاہتے ہیں۔ٹامی پگٹ نے مزید کہاکہ دونوں ممالک سے کہا ہے براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے، صدرٹرمپ امن ساز ہیں اور امن کی پیشرفت کو سراہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی