i پاکستان

امیر بالاج قتل کیس ، مرکزی ملزم طیفی بٹ سے متعلق بڑی پیشرفتتازترین

October 04, 2025

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مطلوب ملزم طیفی بٹ کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے گزشتہ سال وزارت داخلہ سے رابطہ کیا۔وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ حاصل کیے گئے جس کی بنیاد پر اس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا۔خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بالاج ٹیپو قتل کیس میں دو روز قبل جے آئی ٹی نے خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو قصور وار قرار دیا تھا۔جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس سلسلے میں مرکزی ملزم طیفی بٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ ماضی میں بھی ٹیپو خاندان کے قتل کیسز میں نامزد رہا ہے، جبکہ امیر بالاج کے قتل کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی