وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے افتتاحی دن اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں اصلاحات کے تسلسل کاعزم کا اعادہ کیا۔ انہیں وزیرِاعظم شہبازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ محمد اورنگزیب امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزیر اور ورلڈ بینک حکام سے بھی ملے۔ یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے ظہرانے میں امریکی کاروباری رہنماں سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا واشنگٹن میں متعدد اعلی سطح کی ملاقاتوں سے آغاز ہوگیا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کی سالانہ اسپرنگ میٹنگز 2025 کے پہلے دن آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے اور آر ایس ایف کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔ ادارہ جاتی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔ محمد اورنگزیب نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خزانہ رابرٹ کیپروتھ کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کیمعاشی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا ۔
ٹیکس نظام ، سرکاری اداروں ، پنشن اور قرضوں کے انتظام سیمتعلق جاری اصلاحات کا بھی بتایا ۔ ورلڈ بینک گروپ کیصدر اجے بانگا سیملاقات میں آبادی میں اضافے اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو اہم قرار دیا ۔وزیرِ خزانہ نے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے ظہرانے میں امریکی کاروباری رہنماں سے بھی ملاقات کی ۔ جس میں علاقائی تجارت ، مارکیٹ تنوع پر بات چیت ہوئی ۔۔۔ انہوں نے امریکا سے معدنیات کے شعبے میں تعاون جاری رکھنیکے عزم کا اظہار کیا ۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے دن کا اختتام کلائمیٹ ولنریبل فورم اور وی 20 کے سیکرٹری جنرل محمد نشید سے ملاقات کے ساتھ کیا ۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان میں سی وی ایف کے 6 میں سے 4 اہم نتائج کو پاکستان کے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن قرار دیا ۔ اور مرحلہ وار مالی معاونت سے منصوبے مکمل کرنے کا عزم دہرایا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی