i پاکستان

امریکی نائب صدر کا بیان تشویشناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے، بیرسٹر عقیل ملکتازترین

May 03, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کا بیان تشویشناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے،قومی سلامتی کے ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بین الاقوامی کمیونٹی نے بھی بھارت کے کسی الزام پر کان ہیں دھرا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ5مئی کو قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس بلایا گیا ہے، اجلاس میں بھارت کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی، جلد اے پی سی بھی بلائی جائے گی بھارت کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد اور متفق ہیں۔قومی سلامتی کے ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور نہ اس معاملے کو نظر انداز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا نوازشریف کا مئوقف سامنے آچکا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، میاں نوازشریف کی ہرمعاملے پر سپورٹ ہے۔حکومت کے فیصلوں کو پارٹی قائد نوازشریف کی مکمل تائیدحاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے پلوامہ میں بھی بھارت نے حملے میں 10سے 15دن لئے تھے۔ آج پہلگام واقعے کو بھی 11دن گزر گئے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ امریکی نائب صدر کا بیان تشویش ناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے۔بین الاقوامی کمیونٹی نے بھی بھارت کے کسی الزام پر کان ہیں دھرا۔ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار انکوائری کی پیشکش کی، بھارت کے ساتھ ابھی تک کوئی بات چیت شروع نہیں ہوئی۔ ان حالات میں ٹریک ٹوڈپلومیسی کی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی