پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ جیل مینوئل میں ایسا کوئی رول ہوتا تو ضرور عدالت بھی کہتی، ان کے پاس ملاقات نہ کروانے کے بعد بھی کچھ کہنے کو نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں تیمور سلیم نے کہا کہ کبھی یہ کہتے ہیں عمران خان خود کہتے ہیں کون ملاقات کرے گا یا نہیں، سہیل آفریدی کے وزیر اعلی بننے سے پہلے ہی ان پر الزامات لگانا شروع ہوگئے ہیں، وزیر اعلی 8 بار اڈیالہ جیل ے باہر گئے مگر ملاقات نہ کرنے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو کچھ کررہی ہے کیا یہ عمران خان کو تنہا کرنے کی کوشش نہیں، ملاقات نہ کرواکر یہ ہر ہفتے قانون توڑ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی