i پاکستان

ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائدتازترین

July 31, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹانک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ144 کے تحت آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک جلسے، جلوس اور مظاہروں پر پابندی کردی گئی۔ضلع میں دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی، دفعہ 144 کا اطلاق ٹانک میں ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق شہریوں کی حفاظت اور امن کے قیام کے لیے ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی