انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی۔ اے ٹی سی میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی،پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اظہار برہمی کیا،جج اے ٹی سی نے کہاکہ ریکارڈ پیش کرنے پر اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ بددیانتی دکھائی،جس طرح ریاست کے تحفظات ہوتے ہیں اسی طرح عوام کے بھی تحفظات ہیں،جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا میں نے ان کو کیسے ٹھیک کرنا ہے مجھے پتہ ہے،عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی