اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں پیش آیا جہاں 2 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک نوجوان اور ایک خاتون شامل ہے جب کہ واقعے میں ایک لڑکی زخمی بھی ہوئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی