i پاکستان

اوکاڑہ، پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک،دوفرارتازترین

August 04, 2025

اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت مارے گئے۔تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈکیت فرار ہوگئے۔سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوں کی شناخت نعیم اللہ اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، مفرور ڈاکوئوں میں ساجد اور شان شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوئوں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور گولیاں برآمد ہوئیں، ڈاکو قتل، ڈکیتی، رہزنی کے 50 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، ڈاکوئوں کیخلاف سی سی ڈی پر حملہ، مزاحمت، اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی