i پاکستان

اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکے گا، شہریار آفریدیتازترین

May 16, 2025

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ قوم کے جذبے اور صبرکو سلام پیش کرتے ہیں، ہم پر جب بھی آزمائش آتی ہے قوم ایک ہو جاتی ہے،اللہ ہمیں متحد رکھے،10مئی کے دن نے قوم کے جذبے میں نئی روح پھونکی ہے، ہم نے اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام ذاتوں کے گلے لگنا ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد دشمن بے نقاب ہوا، دنیا دشمن کے جال میں پھنس چکی تھی، 10مئی کے بعد دنیا کو پتہ چلا پاکستانی قوم کتنی متحد ہے؟ ایئرفورس نے نئی تاریخ رقم کی، ہم سب متحد ہیں،جو لوگ ابہام پھیلارہیہیں، وہ یہ نہ کریں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے ایک دوسرے کو اہمیت نہیں دی

غزہ کے لوگ اللہ کیبعد پاکستان کی طرف دیکھتیہیں، ایمان اور حق کی بات میں ہمیں ایک ساتھ جڑنا چاہیے، 10مئی کے بعد وہ پاکستان بن گیا جس میں جوانوں کے سر اٹھ گئے ہیں، 10مئی کے بعد قوم نئے حوصلے کے ساتھ جینا شروع ہوئی ہے، ہم نے قوم کو قرضوں سے نکالنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ میرے عطاتارڑ سے لاکھ اختلافات ہوں لیکن انہیں بدلتے ہوئے دیکھا، وزیر تھا تو عید ایل او سی پر فوجی جوانوں کے ساتھ مناتا تھا، یہ صرف فوج کی جنگ نہیں،پوری قوم کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا اے پی سی بلانی چاہیے،بانی پی ٹی آئی اوراخترمینگل کوبھی لاناچاہیے، ہم کسی قسم کی فیور نہیں چاہتے،ہم نے ایک ساتھ ملکر بیٹھنا ہے، بانی پی ٹی آئی سیلاکھ اختلاف ہو،لیکن وہ لوگوں کیدلوں میں دھڑکتے ہیں، ملک کیلئے ذاتی پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی