اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار اور زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق اسلام آباد میں 2 روز قبل شکر پڑیاں میں نیدر لینڈز کی خاتون کو آن لائن بائیک رائیڈر نے زیادتی کا نشانہ بنایا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت کرلی، بائیک رائیڈر سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست پر ملزم کو 51 گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی