i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، بشری بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے دوہفتوں میں جواب طلبتازترین

April 14, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہیہ بشری بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بشری بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی، بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی