i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان، بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقررتازترین

September 25, 2025

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عمران خان اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی