i پاکستان

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکےتازترین

September 26, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی اور اس کی گہرائی 195 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا۔ جمعہ کی صبح پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور، سوات، اپر دیر، لوئردیر،بشام، اٹک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی