i پاکستان

اسلام آباد؛ گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں اہم پیشرفتتازترین

August 01, 2025

اسلام آباد کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والی گاڑی کاک پل کے نیچے سے مل گئی۔والد کی لاش حادثے کے تیسرے دن مل گئی تھی جبکہ بیٹی کی لاش ابھی تک تک نہیں مل سکی، چند روز قبل ریسکیو نے آپریشن ختم کر دیا تھا۔واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث لڑکی اپنے والد سمیت 22جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی