i پاکستان

اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے پی ٹی آئی کے 51 گرفتار کارکن رہاتازترین

August 23, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار 51 کارکنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی جب کہ سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار تمام کارکنوں کو کو رہا کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مقف اپنایا گیا کہ پولیس نے جلسے کے لیے اسلام آباد جاتے ہوئے تمام افراد کو حراست میں لیا، گرفتار افراد کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کارکنان پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے تمام کارکنان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار تمام 51 گرفتارکارکنوں کو کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست نمٹادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی