i پاکستان

اسلام آباد میں ٹریفک مسائل، محسن نقوی کا متعدد نئے منصوبے کا فیصلہتازترین

April 23, 2025

اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے پیش نظر محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لیے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس ہوا، جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے فیض آباد انٹر چینج کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ کیا گیا، جس میں فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید دو لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہا کو بہتر بنانے کے لیے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا، اور چوک پر 2+2 لین کے انڈر پاس پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔وزیرداخلہ محسن نقو نے اجلاس میں مستقبل کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انڈر پاس کی پلاننگ کرنے، فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کے لیے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی